حیدرآباد،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے کلاسس کا یکم/جون 2017 سے انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔ جون کے آخری ہفتے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والےSCs/STs/OBC (Non-Creamy Layer) و اقلیتی زمرہ سے تعلق رکھنے والے طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہاں پرچہ اول لازمی مضمون، جنرل اسٹڈیز و ٹیچنگ ایپٹی ٹیوڈ (Teaching aptitude)کی مئی اور جون میں تربیت کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی۔اس کے علاوہ مضامین اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن، سیاسیات اور جغرافیہ کے پرچہ دوم و سوم کی خصوصی کوچنگ کا متعلقہ مضمون میں کم از کم 10 امیدواروں کے داخلہ پر نظم کیا جائے گا۔ خواہش مند طلبہ کمرہ نمبر 2، سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی بلڈنگ، یونیورسٹی کیمپس سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافٹ منسلک کریں جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل اداہو۔ تکمیل شدہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 /مئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے 040-23008436 فون نمبرپررابطہ کیاجاسکتاہے۔